hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33792

.

ابن أبي شيبة

33792
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۷۹۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، قَالَ : حدِّثْتُ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ بَعَثَ جُیُوشًا إلَی الشَّامِ فَخَرَجَ یَتْبَعُ یَزِیدَ بْنَ أَبِی سُفْیَانَ ، فَقَالَ : إنِّی أُوصِیک بِعَشْرٍ : لاَ تَقْتُلَنَّ صَبِیًّا ، وَلاَ امْرَأَۃً ، وَلاَ کَبِیرًا ہَرِمًا ، وَلاَ تَقْطَعَنَّ شَجَرًا مُثْمِرًا ، وَلاَ تُخَرِّبَنَّ عَامِرًا ، وَلاَ تَعْقِرَنَّ شَاۃً ، وَلاَ بقرۃ إِلاَّ لِمَأْکَلَۃٍ ، وَلاَ تُغْرِقَنَّ نَخْلاً ، وَلاَ تَحْرِقَنَّہُ وَلاَ تَغُلّ ، وَلاَ تَجْبُنْ۔
(٣٣٧٩٣) حضرت یحییٰ بن سعید (رض) فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا کہ حضرت ابوبکر (رض) نے شام کی طرف لشکر بھیجے۔ آپ (رض) نکلے اور یزید بن ابو سفیان کے پیچھے چل رہے تھے۔ آپ (رض) نے فرمایا : یقیناً میں تمہیں دس باتوں کی وصیت کرتا ہوں : تم بچوں کو ہرگز قتل مت کرنا، بچوں کو نہ ہی عورتوں کو اور نہ بہت ہی بوڑھیوں کو، اور تم پھلدار درخت مت کاٹنا۔ اور ہرگز آباد زمین کو برباد مت کرنا۔ اور ہرگز بکری اور گائے کو ذبح مت کرنا مگر صرف کھانے کے لیے۔ اور ہرگز کھجور کے درخت کو اوپر سری سے مت کاٹنا اور نہ ہی اس کو جلانا، اور نہ ہی خیانت کرنا، اور نہ ہی بزدلی دکھانا۔