hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33823

.

ابن أبي شيبة

33823
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۸۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ أَنَّ عَلِیًّا حَرَّقَ زَنَادِقَۃً بِالسُّوقِ ، فَلَمَّا رَمَی عَلَیْہِمْ بِالنَّارِ ، قَالَ : صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَاتَّبَعْتہ ، فَالْتَفَتَ إلَیَّ ، قَالَ سُوَیْد قُلْتُ : نَعَمْ ، فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ سَمِعْتُک تَقُولُ شَیْئًا ، فَقَالَ : یَا سُوَیْد ، إنِّی مع قَوْمٍ جُہَّالٍ ، فَإِذَا سَمِعْتَنِی أَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَہُوَ حَقٌّ۔
(٣٣٨٢٤) حضرت سوید بن غفلہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے زنادقہ کو بازار میں جلا ڈالا جب ان پر آگ پھینکی گئی تو آپ (رض) نے فرمایا : کہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا۔ پھر آپ (رض) واپس لوٹ گئے میں بھی آپ (رض) کے پیچھے ہو لیا۔ آپ (رض) میری طرف متوجہ ہوئے۔ اور پوچھا : کہ سوید ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں ! میں نے عرض کیا : اے امیر المؤمنین ! میں نے سنا کہ آپ (رض) کچھ فرما رہے تھے ؟ آپ (رض) نے فرمایا : اے سوید ! بیشک میں جاہل لوگوں کے ساتھ ہوں۔ جب تم سنو کہ میں کچھ کہہ رہا ہوں تو وہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمائی ہے اور وہ بالکل حق ہے۔