(۳۳۸۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ جَرِیرٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَلاَ تُرِیحُنِی مِنْ ذِی الْخَلَصَۃِ بَیْتٍ کَانَ لِخَثْعَمَ کَانَتْ تَعْبُدُہُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ ، یُسَمَّی الْکَعْبَۃَ الْیَمَانِیَّۃَ ، قَالَ : فَخَرَجْت فِی خَمْسِینَ وَمِئَۃِ رَاکِبٍ ، قَالَ : فَحَرَقْنَاہَا حَتَّی جَعَلْنَاہَا مِثْلَ الْجَمَلِ الأَجْرَبِ ، قَالَ : بَعَثَ جَرِیرٌ رَجُلاً إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُبَشِّرہ ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَیْہِ ، قَالَ : وَالَّذِی بَعَثَک بِالْحَقِ ، مَا أَتَیْتُک حَتَّی تَرَکْنَاہَا مِثْلَ الْجَمَلِ الأَجْرَبِ ، قَالَ : فَبَرَّکَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی أَحْمَسَ خَیْلِہَا وَرِجَالِہَا خَمْسَ مَرَّاتٍ۔
(٣٣٨٢٦) حضرت جریر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم مجھے ذی الخلصہ سے راحت نہیں پہنچاؤ گے ؟ یہ خثعم کا گھر تھا جس کی زمانہ جاہلیت میں عبادت کی جاتی تھی اور اس کا نام کعبہ یمانیہ تھا۔ آپ (رض) فرماتے ہیں کہ میں ڈیڑھ سو سواروں کو لے کر نکلا اور ہم نے اس کو جلا دیا یہاں تک کہ ہم نے اسے خارش زدہ اونٹ کی مانند بنادیا پھر حضرت جریر (رض) نے ایک آدمی کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بھیجا اس بات کی خوشخبری سنانے کے لیے ، جب وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا تو اس نے عرض کیا کہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق دے کر بھیجا ، میں نے آیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس یہاں تک کہ ہم نے اس جگہ کو خارش زدہ اونٹ کی مانند چھوڑا۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانچ مرتبہ احمس کو ، اس کے گھوڑے کو اور اس کے آدمیوں کو برکت کی دعا دی۔