hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33891

.

ابن أبي شيبة

33891
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۸۹۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہُرْمُزَ ، قَالَ : کَتَبَ نَجْدَۃُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یَسْأَلُہُ عَنِ النِّسَائِ ، ہَلْ کُنَّ یَحْضُرْنَ الْحَرْبَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ وَہَلْ یَضْرِبُ لَہُنَّ بِسَہْمٍ ؟ قَالَ : فَقَالَ یَزِیدُ : أَنَا کَتَبْتُ کِتَابَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِیَدِی إلَی نَجْدَۃَ ، کَتَبْتَ تَسْأَلُنِی عَنِ النِّسَائِ ، ہَلْ کُنَّ یَحْضُرْنَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْحَرْبَ ؟ وَہَلْ کَانَ یَضْرِبُ لَہُنَّ بِسَہْمٍ ؟ وَقَدْ کُنَّ یَحْضُرْنَ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَّا أَنْ یَضْرِبَ لَہُنَّ بِسَہْمٍ فَلاَ ، وَقَدْ کَانَ یَرْضَخُ لَہُنَّ۔
(٣٣٨٩٢) حضرت یزید بن ہرمز سے مروی ہے کہ نجدہ نے حضرت ابن عباس (رض) کو خط لکھا اور عورتوں کے متعلق دریافت کیا کہ کیا خواتین حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، کیا ان کو غنیمت میں سے حصہ ملتا تھا ؟ حضرت یزید فرماتے ہیں کہ میں نے نجدہ کی طرف حضرت ابن عباس (رض) کی طرف سے خط لکھا کہ آپ نے مجھ سے یہ دریافت کیا ہے کہ : کیا خواتین حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں ؟ اور کیا ان کیلئے غنیمت میں حصہ تھا ؟ بہرحال وہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جہاد میں شریک ہوتی تھیں، اور ان کو الگ حصہ نہ دیا جاتا، اور ان کو کچھ اسی میں سے دیا جاتا تھا۔