hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 33899

.

ابن أبي شيبة

33899
Ibn Abi Shaybah
(۳۳۹۰۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ الأَحْمَسِیِّ ، قَالَ : غَزَتْ بَنُو عُطَارِدٍ مِئَۃً مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَأَمَدُّوا عَمَّارًا مِنَ الْکُوفَۃِ ، فَخَرَجَ عَمَّارٌ قَبْلَ الْوَقْعَۃِ ، فَقَالَ : نَحْنُ شُرَکَاؤُکُمْ فِی الْغَنِیمَۃِ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی عُطَارِدٍ ، فَقَالَ : أَیُّہَا الْعَبْدُ الْمَجْدُوعُ ، وَکَانَتْ أُذُنُہُ قَدْ أُصِیبَتْ فِی سَبِیلِ اللہِ ، أَتُرِیدُ أَنْ نَقْسِمَ لَکَ غَنِیمَتَنَا ؟ فَقَالَ عَمَّارٌ : عَیَّرْتُمُونِی بِأَحَبِّ ، أَوْ بِخَیْرِ أُذُنَی ، قَالَ : وَکَتَبَ فِی ذَلِکَ إِلَی عُمَرَ ، فَکَتَبَ عُمَرُ : إِنَّ الْغَنِیمَۃَ لِمَنْ شَہِدَ الْوَقْعَۃَ۔
(٣٣٩٠٠) حضرت طارق بن شھاب الاحمسی (رض) سے مروی ہے کہ اھل بصرہ میں سے بنو عطارد نے جنگ میں شرکت کی، اور انھوں نے کوفہ سے حضرت عمامہ کی مدد کی، حضرت عمار لڑائی سے پہلے ہی نکل گئے، پھر بعد میں فرمایا کہ ہم لوگ بھی غنیمت میں تمہارے ساتھ شریک ہیں، بنو عطارد میں سے ایک شخص کھڑا ہوا اور بولا ! اے وہ شخص جس کا کان کٹا ہوا ہے، حضرت عمار کا کان جہاد میں شہید ہوا تھا، کیا تو یہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی غنیمت میں سے تمہیں حصہ دیں ؟ حضرت عمار نے فرمایا، تو نے مجھے میرے بہترین اور پسندیدہ کان سے عار دیا ہے، پھر حضرت عمر (رض) کو اس کے متعلق لکھا، حضرت عمر (رض) نے جوابا تحریر کیا غنیمت میں اس کو حصہ ملے گا جو لڑائی اور فتح میں شریک ہو۔