(۳۴) حَدَّثَنَا عَبِیدَۃُ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِی رَوْحٍ ، قَالَ : صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِہِ ، فَقَرَأَ بِسُورَۃِ الرُّومِ ، فَتَرَدَّدَ فِیہَا ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : إنَّمَا یُلَبِّسُ عَلَیْنَا صَلاَتَنَا قَوْمٌ یَحْضُرُونَ الصَّلاَۃَ بِغَیْرِ طُہُورٍ ، مَنْ شَہِدَ الصَّلاَۃَ فَلْیُحْسِنِ الطُّہُورَ۔ (احمد ۳/۴۷۱۔ نسائی ۱۰۱۹)
(٣٤) حضرت ابو روح فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی، آپ نے اس میں سورة الروم کی تلاوت فرمائی لیکن آپ اس میں اٹک گئے، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو ارشاد فرمایا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ہمیں نماز بھول جاتی ہے جو بغیر وضو کے نماز میں شریک ہوجاتے ہیں جب تم میں سے کسی نے جماعت میں شریک ہونا ہو تو اسے چاہیے کہ اچھی طرح وضو کرلے۔