(۳۴۰۰۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ مَوْلَی تُجِیبٍ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ نَحْوَ الْمَغْرِبِ ، فَفَتَحْنَا قَرْیَۃً یُقَالَ لَہَا : جَرْبَۃُ ، فَقَامَ فِینَا خَطِیبًا ، فَقَالَ : إِنِّی لاَ أَقُولُ لَکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ فِینَا یَوْمَ خَیْبَرَ : مَنْ کَانَ یُؤْمِنُ بِاللہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ ، فَلاَ یَبِیعَنَّ مَغْنَمًا حَتَّی یُقْسَمَ۔
(٣٤٠٠٣) حضرت ابو مرزوق (رض) فرماتے ہیں کہ ہم حضرت رو یفع بن ثابت انصاری (رض) کے ساتھ مغرب کی طرف جہاد میں شریک ہوئے، پھر ہم نے ایک جگہ فتح کی جس کا نام جربہ تھا۔ حضرت رو یفع (رض) خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : میں تمہارے سامنے وہی بات کروں گا جو میں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی جو حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن ہم سے فرمایا تھا کہ : جو اللہ پر اور آخرت پر یقین رکھتا ہو، اس کو چاہیے کہ تقسیم غنیمت سے قبل اس کو فروخت نہ کرے۔