(۳۴۰۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ غُلاَمٍ لِسَلْمَانَ ، یُقَالَ لَہُ : سُوَیْد ، وَأَثْنَی عَلَیْہِ خَیْرًا ، قَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ النَّاسُ الْمَدَائِنَ ، وَخَرَجُوا فِی طَلَبِ الْعَدُوِّ ، أَصَبْتُ سَلَّۃً ، فَقَالَ لِی سَلْمَانُ : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ طَعَامٌ ؟ قَالَ : قُلْتُ : سَلَّۃً أَصَبْتہَا ، قَالَ : ہَاتِہَا ، فَإِنْ کَانَ مَالاً دَفَعْنَاہُ إِلَی ہَؤُلاَئِ ، وَإِنْ کَانَ طَعَامًا أَکَلْنَاہُ۔
(٣٤٠٢١) حضرت ابو العالیہ حضرت سوید سے روایت کرتے ہیں جو کہ حضرت سلمان کے غلام ہیں اور ان کا اچھے الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے، فرماتے ہیں کہ جب مجاہدین نے مدائن کو فتح کیا، اور دشمن کی تلاش میں نکلے تو مجھے ایک ٹوکری ملی، مجھ سے حضرت سلمان نے کہا : کیا آپ کے پاس کھانے کو کچھ ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ مجھے ایک ٹوکری ملی ہے، فرمایا لے آؤ، اگر اس میں مال ہوا تو واپس کردیں گے اور اگر کھانے کی چیز ہوئی تو کھا لیں گے۔