(۳۴۰۳۹) حَدَّثَنَا شَرِیک ، عَنِ الرُّکَیْنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَوْ عَنْ عَمِّہِ ، قَالَ : حَسَرَ لِی فَرَسٌ فَأَخَذَہُ الْعَدُوُّ ، قَالَ : فَظَہَرَ عَلَیْہِ الْمُسْلِمُونَ ، قَالَ : فَوَجَدْتُہُ فِی مَرْبِطِ سَعْدٍ ، قَالَ : فَقُلْتُ : فَرَسِی ، قَالَ : فَقَالَ : بَیِّنَتُک ، قُلْتُ : أَنَا أَدْعُوہُ فَیُحَمْحِمُ ، قَالَ : إِنْ أَجَابَک فَلاَ أُرِیدُ مِنْک بَیِّنَۃً۔
(٣٤٠٣٩) حضرت رکین اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میرا گھوڑا کہیں چلا گیا۔ پس دشمنوں نے اسے پکڑ لیا۔ پھر مسلمان ان پر غالب آگئے۔ آپ (رض) نے فرمایا کہ میں نے اس گھوڑے کو حضرت سعد (رض) کے باڑے میں پایا۔ میں نے کہا : یہ تو میرا گھوڑا ہے۔ انھوں نے فرمایا : تمہارے گواہ کہاں ہیں ؟ میں نے کہا : میں اس کو پکاروں گا تو یہ ہنہنائے گا حضرت سعد (رض) نے فرمایا : اگر وہ تمہاری پکار کا جواب دے دے میں تم سے گواہ کا مطالبہ نہیں کروں گا۔