(۳۴۱۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ غَالِبٍ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ بَنِی نُمَیْرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، أَوْ جَدِّ أَبِیہِ ؛ أَنَّہُ أَتَی النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ قَوْمِی أَسْلَمُوا عَلَی أَنْ جَعَلْتُ لَہُمْ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : إِنْ شِئْتَ رَجَعْتَ فِیہِ ، وَتَرْکُہُ أَفْضَلُ۔
(٣٤١٢٣) حضرت غالب العبدی بنو نمیر کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری قوم اس بات پر ایمان لائی ہے کہ میں ان کو یہ یہ دوں گا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر آپ چاہو تو رجوع کرلو اس میں اور اس کا چھوڑنا افضل ہے۔