hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34188

.

ابن أبي شيبة

34188
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۱۸۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنْ عُمَر مَوْلَی غُفْرَۃَ ، قَالَ : أَرَدْتُ الْغَزْوَ فَتَجَہَزْتُ بِمَا فِی یَدِی ، وَبَعَثَ إِلَیَّ رَجُلٌ مَعُونَۃً بِسِتِّینَ دِینَارًا فِی سَبِیلِ اللہِ ، قَالَ : فَأَتَیْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، وَقُلْتُ : أَدَعُ لأَہْلِی بِقَدْرِ مَا أَنْفَقْتُ ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنْ إِذَا بَلَغْتَ رَأْسَ الْمَغْزَی فَہُوَ کَہَیْئَۃِ مَالِکِ ، ثُمَّ أَتَیْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَذَکَرْت ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ لِی مِثْلَ قَوْلِ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ۔
(٣٤١٨٩) حضرت عمر جو غفرہ کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں جہاد پر جانے لگا تو جو کچھ میرے پاس تھا اس کے ساتھ سامان تیار کرلیا، ایک شخص نے جہاد کیلئے مجھے ساٹھ دینار ارسال کئے، فرماتے ہیں کہ میں حضرت سعید بن المسیب کے پاس آیا اور ان سے عرض کیا کہ جتنا میں گھر والوں پر خرچہ کرتا تھا اس کی بقدر اس میں سے گھر والوں کیلئے چھوڑ جاؤں ؟ آپ نے فرمایا نہیں لیکن جب میدان جہاد پر پہنچ جاؤ تو پھر یہ تمہارے اپنے مال کی طرح ہے، پھر میں قاسم بن محمد کے پاس آیا اور ان سے یہ معاملہ ذکر کیا اور اس کے متعلق دریافت کیا، انھوں نے بھی حضرت سعید بن المسیب کی طرح ہی مجھ سے فرمایا۔