hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34215

.

ابن أبي شيبة

34215
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۲۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِی حَیَّانَ ، عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَامَ فِینَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطِیبًا ، فَذَکَرَ الْغُلُولَ ، فَعَظَّمَہُ وَعَظَّمَ أَمْرَہُ ، ثُمَّ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، لاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ بَعِیرٌ لَہُ رُغَائٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ بَقَرَۃً لَہَا خُوَار ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ فَرَسٌ لَہُ حَمْحَمَۃٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَعَلَی رَقَبَتِہِ صَامِتٌ ، یَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک ، وَلاَ أُلْفِیَنَّ أَحَدَکُمْ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی رَقَبَتِہِ نَفْسٌ لَہَا صِیَاحٌ ، فَیَقُولُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَغِثْنِی ، فَأَقُولُ : لاَ أَمْلِکُ لَکَ شَیْئًا ، قَدْ بَلَّغْتُک۔ (بخاری ۳۰۷۳۔ مسلم ۱۴۶۲)
(٣٤٢١٦) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیانت کا ذکر فرمایا اور اس گناہ کی بڑائی بیان کرتے ہوئے فرمایا : اے لوگو ! تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر ایک اونٹ ہو اور وہ اونٹ آواز نکال رہا ہو اور وہ کہے کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے تو میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں نے تجھے اپنا پیغام پہنچا دیا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن میں گائے ہو اور اس کیلئے گائے کی آواز ہو اور وہ کہے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے، میں اس کو کہوں میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے پیغام پہنچا چکا تھا، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر گھوڑے کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کی آواز اور وہ مجھ سے کہے کہ اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں کہ میں تیرے متعلق کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں تجھے اپنا پیغام پہنچا چکا تھا اور تم میں سے کوئی شخص میرے پاس قیامت کے دن اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر سونے یا چاندی کی خیانت کا بوجھ ہو اور وہ کہے اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں، میں تجھے پپغام پہنچا چکا ہوں، اور تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں نہ آئے کہ اس کی گردن پر کسی انسان کی خیانت کا بوجھ ہو اور اس کیلئے اس کی آواز ہو وہ مجھ سے کہے اے اللہ کے رسول ! میری مدد کیجئے میں کہوں گا میں تیرے بارے میں کسی چیز کا مالک نہیں ہوں میں اپنا پیغام پہنچا چکا ہوں۔