hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34217

.

ابن أبي شيبة

34217
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۲۱۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ أَبَا حُمَیْدٍ السَّاعِدِیَّ صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَا بَنِی سَاعِدَۃَ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ ابْنَ اللُّتْبِیَّۃِ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، لاَ یَأْخُذُ أَحَدُکُمْ مِنْہَا شَیْئًا بِغَیْرِ حَقِّہِ ، إِلاَّ جَائَ اللَّہَ یَحْمِلُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، فَلاَ أَعْرِفَنَّ أَحَدًا جَائَ اللَّہَ یَحْمِلُ بَعِیرًا لَہُ رُغَائٌ ، أَوْ بَقَرَۃً لَہَا خُوَارٌ ، أَوْ شَاۃً تَیْعَرُ ، ثُمَّ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتَّی إِنِّی أَنْظُرُ إِلَی بَیَاضِ إِبْطَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّہُمَّ ہَلْ بَلَّغْتُ ، قَالَ أَبُو حُمَیْدٍ : بَصُرَ عَیْنِی ، وَسَمِعَ أُذُنِی۔ (مسلم ۱۴۶۴)
(٣٤٢١٨) حضرت ابو حمید الساعدی (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن اللتبیہ کو امیر بنایا تو ان سے فرمایا : قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز ناحق وصول نہیں کرے گا مگر قیامت کے دن اس کے دربار میں لے کر حاضر ہوگا میں اس شخص کو ضرور جانتا ہوں جو اللہ کے دربار میں حاضر ہوگا، اور اونٹ کا بوجھ اٹھایا ہوگا اس کیلئے اونٹ کی آواز ہوگی یا گائے کو اٹھایا ہوگا اور اس کیلئے گائے کی آواز ہوگی یا بکری کا بوجھ لا دے ہوگا اور اس کی آواز ہوگی، پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ مبارک مہمان کی طرف اٹھائے آپ نے اپنے ہاتھوں کو اتنا بلند کیا کہ میں آپ کے بغلوں کی سفیدی دیکھنے لگا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے اللہ ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے حضرت ابو حمید فرماتے ہیں کہ میری آنکھوں نے یہ منظر دیکھا اور میری کانوں نے یہ پیغام سنا۔