(۳۴۲۲۳) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُصَیْفَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ مَوْلَی مُطِیعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : أَہْدَی رِفَاعَۃُ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غُلاَمًا ، فَخَرَجَ بِہِ مَعَہ إِلَی خَیْبَرَ ، فَنَزَلَ بَیْنَ الْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ ، فَأَتَی الْغُلاَمَ سَہْمٌ عَائِرٌ فَقَتَلَہُ ، فَقُلْنَا : ہَنِیئًا لَکَ الْجَنَّۃُ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، إِنَّ شَمْلَتَہُ لَتَحْترقُ عَلَیْہِ الآنَ فِی النَّارِ ، غَلَّہَا مِنَ الْمُسْلِمِینَ ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَصَبْتُ یَوْمَئِذٍ شِرَاکَیْنِ ، قَالَ : یُقَدَّ مِنْک مِثْلُہُمَا مِنْ نَارِ جَہَنَّمَ۔ (ابن حبان ۴۸۵۲۔ حاکم ۴۰)
(٣٤٢٢٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضرت رفاعہ نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک غلام ہدیہ دیا، وہ غلام جنگ خیبر میں ساتھ گیا وہ عصر اور مغرب کے درمیان جنگ میں اترا، غلام کو ایک تیر لگا جس کے مارنے والے کا پتہ نہیں تھا، لیکن وہ شہید ہوگیا ہم نے کہا تمہارے لیے جنت کی خوشخبری ہے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، اس کی چادر اس کو آگ میں جلا رہی ہوگی جو اس نے مسلمانوں کے مال میں سے خیانت کی تھی، ایک انصاری شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میں نے اس دن دو تسمے پائے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان دونوں کی مثل تجھے جہنم کی آگ سے کاٹا جائے گا۔