(۳۴۲۳۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حُصَیْنٍ الْعِجْلِیِّ ؛أَنَّ حُذَیْفَۃَ سَبَقَ النَّاسَ عَلَی فَرَسٍ لَہُ أَشْہَبَ ، قَالَ : فَدَخَلْتُ عَلَیْہِ وَہُوَ جَالِسٌ عَلَی قَدَمَیْہِ ، مَا تَمَسُّ أَلِیَتَاہُ الأَرْضَ فَرَحًا بِہِ، یَقْطُرُ عَرَقًا ، وَفَرَسُہُ عَلَی مَعْلَفِہِ ، وَہُوَ جَالِسٌ یَنْظُرُ إِلَیْہِ ، وَالنَّاسُ یَدْخُلُونَ عَلَیْہِ یُہَنِّؤُونَہُ۔
(٣٤٢٣٩) حضرت عبداللہ بن حصین (رض) سے مروی ہے کہ حضرت حذیفہ (رض) کا اشھب نامی گھوڑا تھا جس پر سوار ہو کر وہ لوگوں سے گھوڑ دوڑ میں سبقت لے گئے تھے، راوی کہتے ہیں کہ میں ان کے پاس حاضر ہوا تو وہ اپنے قدموں پر بیٹھے تھے ان کی پشت زمین پر نہیں لگ رہی تھی خوشی کی وجہ سے پسینے میں شرابور تھے اور پسینہ ٹپک رہا تھا اور ان کا گھوڑا چراگاہ میں بندھا ہوا تھا اور وہ اس کی طرف دیکھ رہے تھے اور لوگ ان کے پاس آ کر ان کو مبارک باد دے رہے تھے۔