(۳۴۳۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَرَادَ الرُّجُوعَ ، قَالَ : آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ، فَإِذَا دَخَلَ عَلَی أَہْلِہِ ، قَالَ : تَوْبًا تَوْبًا ، لِرَبِّنَا أَوْبًا ، لاَ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوْبًا۔
(٣٤٣١٤) حضرت ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر سے واپسی کا ارادہ فرماتے تو یوں فرماتے آیِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ ، لِرَبِّنَا حَامِدُونَ ” ہم واپس آنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں “ پھر جب اپنے گھر والوں کے پاس داخل ہوتے تو فرماتے : تَوْبًا تَوْبًا ، لِرَبِّنَا أَوْبًا ، لاَ یُغَادِرُ عَلَیْنَا حُوْبًا۔ ” ہم توبہ کرتے ہیں ہم توبہ کرتے ہیں، اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں، وہ ہمارے لیے کوئی گناہ نہیں چھوڑتا۔ “