hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34352

.

ابن أبي شيبة

34352
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۳۵۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، عَنْ سُوَیْد بْنِ غَفَلَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِذَا حَدَّثْتُکُمْ فِیمَا بَیْنِی وَبَیْنَکُمْ ، فَإِنَّ الْحَرْبَ خَدْعَۃٌ ، وَإِذَا حَدَّثْتُکُمْ عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَائِ أَحَبَّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَکْذِبَ۔ (بخاری ۳۶۱۱۔ مسلم ۱۵۴)
(٣٤٣٥٣) حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ میں تم سے بیان کرتا ہو جو میرے اور تمہارے درمیان ہے کہ جنگ خفیہ چال چلنے کا نام ہے، اور اگر میں تم سے بیان کروں کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو پھر آسمان سے میں الٹے منہ گر جاؤں یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اس بات سے کہ میں جھوٹ بولوں۔