hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34354

.

ابن أبي شيبة

34354
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۳۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : بَعَثَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فِی غَزْوَۃِ ذَاتِ السَّلاَسِلِ ، فَأَصَابَہُمْ بَرْدٌ شَدِیدٌ ، فَقَالَ : لاَ یُوقِدَنَّ رَجُلٌ نَارًا ، ثُمَّ قَاتَلَ الْقَوْمَ ، فَلَمَّا قَدِمُوا عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَکَوْا ذَلِکَ إِلَیْہِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، کَانَ فِی أَصْحَابِی قِلَّۃٌ ، وَخَشِیتُ أَنْ یَرَی الْقَوْمُ قِلَّتَہُمْ ، وَنَہَیْتُہُمْ أَنْ یَتَّبِعُوا الْعَدُوَّ مَخَافَۃَ أَنْ یَکُونَ لَہُمْ کَمِینٌ مِنْ وَرَائِ الْجَبَلِ ، قَالَ : فَأَعْجَبَ ذَلِکَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (حاکم ۴۳)
(٣٤٣٥٥) حضرت قیس (رض) سے مروی ہے کہ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو بن عاص (رض) کو غزوہ ذات السلاسل میں امیر بنا کر روانہ فرمایا، ان کے لشکر کو سخت سردی لگی، حضرت عمرو بن عاص (رض) نے حکم فرمایا کہ کوئی شخص آگ مت جلائے پھر ان کی دشمن سے لڑائی ہوئی، پھر جب لشکر واپس آیا تو انھوں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں شکایت کی، حضرت عمرو بن عاص (رض) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! میرا لشکر تھوڑا تھا مجھے ڈر تھا کہ اگر آگ روشن کی تو دشمن ہماری قلت کو دیکھ لے گا اور میں نے ان کو دشمن کا پیچھا بھی اسی وجہ سے کرنے سے منع کردیا تھا کہ کوئی دشمن پہاڑ پر کمین نہ لگائے بیٹھا ہو، راوی فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ طریقہ اور چال بہت پسند آئی۔