(۳۴۳۷۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أَتَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقِیلَ لَہُ : قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی بِأَیِّہِمَا أَنَا أَفْرَحُ ؛ بِقُدُومِ جَعْفَرٍ ، أَوْ بِفَتْحِ خَیْبَرَ ؟ ثُمَّ تَلَقَّاہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَالْتَزَمَہُ ، وَقَبَّلَ مَا بَیْنَ عَیْنَیْہِ۔
(٣٤٣٧٠) حضرت شعبی (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر آپ کو خبر دی کہ حضرت جعفر (رض) تشریف لائے ہیں، آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : معلوم نہیں کس بات سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے : حضرت جعفر کے آنے پر یا پھر خیبر فتح ہونے پر ؟ ! پھر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا استقبال کیا اور بغل گیر ہو کر ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔