hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34383

.

ابن أبي شيبة

34383
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۳۸۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَن بْنُ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّ رَجُلَیْنِ فَرَّا یَوْمَ مَسْکَنٍ مِنْ مَغْزَی الْکُوفَۃِ ، فَأَتَیَا عُمَرَ ، فَعَیَّرَہُمَا وَأَخَذَہُمَا بِلِسَانِہِ أَخْذًا شَدِیدًا ، وَقَالَ : فَرَرْتُمَا ؟ وَأَرَادَ أَنْ یَصْرِفَہُمَا إِلَی مَغْزَی الْبَصْرَۃِ ، فَقَالاَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، لاَ، بَلْ رُدَّنَا إِلَی الْمَغْزَی الَّذِی فَرَرْنَا مِنْہُ ، حَتَّی تَکُونَ تَوْبَتُنَا مِنْ قِبَلِہِ۔
(٣٤٣٨٤) حضرت ابو عبدالرحمن بن ابی لیلی (رض) سے مروی ہے کہ جو آدمی کوفہ کے میدان سے مسکن کے دن فرار ہوگئے، وہ دونوں حضرت عمر (رض) کے پاس آئے تو حضرت عمر (رض) نے ان کو برا بھلا کہا اور سخت باز پرس فرمائی اور فرمایا : دونوں بھاگ کر آگئے ؟ اور پھر ان کو بصرہ کے میدان جنگ کی طرف روانہ فرمانے کا ارادہ کیا تو ان دونوں نے عرض کیا اے امیر المومنین (رض) ! نہیں بلکہ آپ ہمیں دوبارہ اسی میدان کی طرف روانہ فرما دیں جہاں سے ہم بھاگے تھے تاکہ ہماری توبہ بھی وہیں سے ہوجائے۔