hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34385

.

ابن أبي شيبة

34385
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۳۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : عَرَضَنِی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْقِتَالِ یوم أُحُدَ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَۃَ سَنَۃً ، فَاسْتَصْغَرَنِی فَرَدَّنِی ، ثُمَّ عَرَضَنِی یَوْمَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَأَجَازَنِی ، قَالَ نَافِعٌ : حَدَّثْتُ ذَلِکَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِیزِ وَہُوَ خَلِیفَۃٌ ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا لَحَدٌّ بَیْنَ الصَّغِیرِ وَالْکَبِیرِ ، فَکَتَبَ إِلَی عُمَّالِہِ : أَنَّ مَنْ بَلَغَ خَمْسَ عَشْرَۃَ فَافْرِضُوا لَہُ فِی الْمُقَاتَلَۃِ ، وَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ فَافْرِضُوا لَہُ فِی الْعِیَالِ۔ (بخاری ۲۶۶۴۔ مسلم ۱۴۹۰)
(٣٤٣٨٦) حضرت ابن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ جنگ احد کے دن مجھے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں جہاد میں شریک ہونے کیلئے پیش کیا گیا اس وقت میری چودہ سال عمر تھی مجھے چھوٹا سمجھا گیا اور واپس کردیا گیا پھر غزوہ خندق والے دن مجھے پیش کیا گیا اس وقت میری عمر پندرہ سال تھی تو مجھے اجازت دے دی گئی۔ حضرت نافع (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز جب خلیفہ تھے تو میں نے یہ روایت ان سے بیان کی، انھوں نے فرمایا : یہ چھوٹے اور بڑے کے درمیان بیشک ایک حد ہے، پھر انھوں نے اپنے گورنروں کو لکھا کہ : جس کی عمر پندرہ سال ہو اس کو جہاد کیلئے اور جس کی عمر اس سے کم ہو اس کو اھل و عیال کیلئے مقرر کردو۔