hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34404

.

ابن أبي شيبة

34404
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۰۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ مِسْکِینٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانَ عُمَرُ إِذَا اسْتَعْمَلَ رَجُلاً کَتَبَ فِی عَہْدِہِ: اسْمَعُوا لَہُ وَأَطِیعُوا مَا عَدَلَ فِیکُمْ، قَالَ، فَلَمَّا اسْتَعْمَلَ حُذَیْفَۃَ کَتَبَ فِی عَہْدِہِ: أَنَ اسْمَعُوا لَہُ وَأَطِیعُوا ، وَأَعْطَوْہُ مَا سَأَلَکُمْ ۔ قَالَ : فَقَدِمَ حُذَیْفَۃُ الْمَدَائِنَ عَلَی حِمَارٍ عَلَی إِکَافٍ بِیَدِہِ رَغِیفُ وَعَرْقَۃ۔ قَالَ وَکِیعٌ : قَالَ مَالِکٌ ، عَنْ طَلْحَۃَ : سَادِلٌ رِجْلَیْہِ مِنْ جَانِبٍ۔ قَالَ سَلاَّمٌ : فَلَمَّا قَرَأَ عَلَیْہِمْ عَہْدَہُ ، قَالُوا : سَلْنَا ، قَالَ : أَسْأَلُکُمْ طَعَامًا آکُلُہُ ، وَعَلَفًا لِحِمَارِی ہَذَا ، قَالَ : فَأَقَامَ فِیہِمْ مَا شَائَ اللَّہُ، ثُمَّ کَتَبَ إِلَیْہِ عُمَرُ أَنْ اقْدُمْ، فَخَرَجَ، فَلَمَّا بَلَغَ عُمَرَ قُدُومُہُ کَمَنَ لَہُ فِی مَکَانٍ حَیْثُ یَرَاہُ ، فَلَمَّا رَآہُ عَلَی الْحَالَِ الَّتِی خَرَجَ مِنْ عِنْدِہِ عَلَیْہَا ، أَتَاہُ عُمَرُ فَالْتَزَمَہُ وَقَالَ : أَنْتَ أَخِی وَأَنَا أَخُوک۔
(٣٤٤٠٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جس کسی کو عامل مقرر فرماتے تو اس کے متعلق لکھتے کہ جب تک تمہارے درمیان انصاف سے کام لے ان کی اطاعت کرو، جب حضرت حذیفہ (رض) کو عامل مقرر فرمایا تو ان کے متعلق لکھا کہ ان کی اطاعت کرو جس کا تم سے سوال کریں ان کو دے دو حضرت حذیفہ گدھے پر تشریف فرما ہو کر کر مدائن اس حال میں تشریف لائے کہ آپ کے ہاتھ میں روٹی کا ٹکڑا او گوشت تھا۔
ان کو سلام کیا اور ان کے سامنے عہد نامہ پڑھ کر سنایا لوگوں نے عرض کی سوال کیجئے انھوں نے فرمایا کہ میں تم سے اپنے کھانے کیلئے کھانا اور اس گدھے کیلئے چارہ مانگتا ہوں، پھر وہ انھیں میں رہے جتنا اللہ نے چاہا پھر حضرت عمر (رض) نے ان کو تحریر فرمایا آگے بڑھیں پس حضرت حذیفہ نکل پڑے حضرت عمر (رض) کو جب ان کے آنے کی خبر ملی تو اس جگہ پہنچے جہاں سے انھیں آتا ہوا دیکھ سکیں پھر جب ان کو اسی حال میں دیکھا جس حال میں وہ ان کے پاس سے نکلے تھے ایسے ہی واپس لوٹے ہیں تو حضرت عمر (رض) نے ان کو گلے لگایا اور فرمایا آپ میرے بھائی ہیں اور میں آپ کا بھائی ہوں۔