(۳۴۴۰۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّ حَبِیبَ بْنَ زَیْدٍ قَتَلَہُ مُسَیْلِمَۃُ ، فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ الْیَمَامَۃِ ، خَرَجَ أَخُوہُ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَیْدٍ وَأُمُّہُ ، وَکَانَتْ أُمُّہُ نَذَرَتْ أَنْ لاَ یُصِیبَہَا غُسْلٌ حَتَّی یُقْتَلَ مُسَیْلِمَۃُ ، فَخَرَجَا فِی النَّاسِ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَیْدٍ : جَعَلْتُہُ مِنْ شَأْنِی ، فَحَمَلْتُ عَلَیْہِ فَطَعَنْتُہُ بِالرُّمْحِ ، فَمَشَی إِلَیَّ فِی الرُّمْحِ ، قَالَ : وَنَادَانِی رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ : أَنْ آجرْہُ الرُّمْحَ ، قَالَ : فَلَمْ یَفْہَمْ ، قَالَ فَنَادَاہُ : أَنْ أَلْقِ الرُّمْحَ مِنْ یَدِکَ ، قَالَ : فَأَلْقَی الرُّمْحَ مِنْ یَدِہِ ، وَغُلِبَ مُسَیْلِمَۃُ۔
(٣٤٤٠٧) حضرت ابوبکر بن محمد فرماتے ہیں کہ حبیب بن زید کو مسیلمہ نے قتل کیا تھا۔ جنگ یمامہ میں ان کے بھائی عبداللہ بن زید اور ان کی والدہ لڑائی کے لیے نکلے۔ ان کی والدہ نے قسم کھائی تھی کہ وہ اس وقت تک پانی کو ہاتھ نہیں لگائیں گی جب تک مسیلمہ کو قتل نہیں کردیا جاتا۔ چنانچہ وہ ماں بیٹا لشکر کے ساتھ روانہ ہوئے۔ عبداللہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے مسیلمہ کو اپنی نظر میں رکھا اور پھر اس پر حملہ کیا اور اسے نیزہ مارا۔ وہ نیزہ لے کر میری طرف بڑھا اور لوگوں میں سے ایک آدمی نے مجھے پکارا کہ اس کے منہ میں نیزہ مارو۔ وہ اس بات کو سمجھ نہ پایا۔ پھر اس نے اسے آواز دی کہ اپنے ہاتھ سے نیزہ پھینک دو ۔ اس نے اپنے ہاتھ سے نیزہ پھینک دیا اور مسیلمہ مغلوب ہوگیا۔