hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34413

.

ابن أبي شيبة

34413
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَتْ فِی بَنِی سُلَیْمٍ رِدَّۃٌ ، فَبَعَثَ إِلَیْہِمْ أَبُو بَکْرٍ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ ، فَجَمَعَ مِنْہُمْ أُنَاسًا فِی حَظِیرَۃٍ ، حَرَّقَہَا عَلَیْہِمْ بِالنَّارِ ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عُمَرُ ، فَأَتَی أَبَا بَکْرٍ ، فَقَالَ : اِنْزِعْ رَجُلاً یُعَذَّبُ بِعَذَابِ اللہِ ، فَقَالَ أَبُو بَکْرٍ : وَاللہِ لاَ أَشِیمُ سَیْفًا سَلَّہُ اللَّہُ عَلَی عَدُوِّہِ ، حَتَّی یَکُونَ اللَّہُ ہُوَ یَشِیمُہُ ، وَأَمَرَہُ فَمَضَی مِنْ وَجْہِہِ ذَلِکَ إِلَی مُسَیْلِمَۃَ۔
(٣٤٤١٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب بنو سلیم کے لوگ مرتد ہونے لگے تو حضرت ابوبکر (رض) نے حضرت خالد بن ولید (رض) کو ایک لشکر دے کر ان کی طرف روانہ فرمایا۔ وہاں انھوں نے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرکے انھیں آگ لگا دی۔ جب حضرت عمر (رض) کو یہ بات معلوم ہوئی تو وہ حضرت ابوبکر (رض) کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ آپ کو چاہیے کہ ایسے شخص کو قیادت سے معزول کردیں جو وہ عذاب دیتا ہے جو عذاب اللہ کا حق ہے ! حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں ایسے اللہ کی تلوار کو نیام میں نہیں رکھ سکتا جب تک کہ اللہ تعالیٰ خود اپنی تلوار کو نیام میں نہ رکھ دے۔ پھر حضرت ابوبکر (رض) نے حضرت خالد بن ولید (رض) کو مسیلمہ کی طرف جانے کا حکم دے دیا۔