(۳۴۴۲۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ؛ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِیدِ کَتَبَ :
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ
مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِیدِ إِلَی رُسْتُمَ وَمِہْرَانَ وَمَلأ فَارِسَ، سَلاَمٌ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْہُدَی، فَإِنِّی أَحْمَدُ إِلَیْکُمَ اللَّہَ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ، أَمَّا بَعْدُ : فَإِنِّی أَعْرِضُ عَلَیْکُمَ الإِسْلاَمَ، فَإِنْ أَقْرَرْتُمْ بِہِ فَلَکُمْ مَا لأَہْلِ الإِسْلاَمِ، وَعَلَیْکُمْ مَا عَلَی أَہْلِ الإِسْلاَمِ ، وَإِنْ أَبَیْتُمْ، فَإِنِّی أَعْرِضُ عَلَیْکُمَ الْجِزْیَۃَ ، فَإِنْ أَقْرَرْتُمْ بِالْجِزْیَۃِ ، فَلَکُمْ مَا لأَہْلِ الْجِزْیَۃِ، وَعَلَیْکُمْ مَا عَلَی أَہْلِ الْجِزْیَۃِ ، وَإِنْ أَبَیْتُمْ ، فَإِنَّ عِنْدِی رِجَالاً تُحِبُّ الْقِتَالَ کَمَا تُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ۔
(٣٤٤٢٢) حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید (رض) نے خط میں لکھا : بسم اللہ الرحمن الرحیم : خالد بن ولید کی طرف سے رستم، مہران اور فارس کے سرداروں کے نام۔ ہدایت کی اتباع کرنے والوں پر سلامتی ہو۔ میں تمہارے سامنے اس اللہ کی تعریف کرتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ حمد وصلوۃ کے بعد ! میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ اگر تم اسلام قبول کرلو تو تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جو اہل اسلام کے لیے ہے اور تم پر وہ سب باتیں لازم ہوں گی جو مسلمانوں پر لازم ہیں۔ اگر تم اسلام قبول کرنے سے انکار کرو تو میں تمہیں دعوت دیتا ہوں کہ تم جزیہ ادا کرو، اگر تم جزیہ ادا کرنے لگو تمہیں ہر وہ چیز ملے گی جو جزیہ ادا کرنے والوں کو ملتی ہے اور تم پر ہر وہ چیز لازم ہوگی جو جزیہ ادا کرنے والوں پر لازم ہوتی ہے۔ اور اگر تم انکار کردو تو میرے پاس ایسے مرد ہیں جو قتال کو ایسے پسند کرتے ہیں جیسے فارس والے شراب کو پسند کرتے ہیں۔