hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34457

.

ابن أبي شيبة

34457
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۵۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ ہِلاَلِ بْنِ یَِسَافٍ ، عَنْ رَبِیعِ بْنِ عُمَیْلَۃَ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : اخْتَلَفَ رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ وَرَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الشَّامِ فَتَفَاخَرَا ، فَقَالَ الْکُوفِیُّ: نَحْنُ أَصْحَابُ یَوْمِ الْقَادِسِیَّۃِ، وَیَوْمِ کَذَا وَکَذَا ، وَقَالَ الشَّامِیُّ : نَحْنُ أَصْحَابُ یَوْمِ الْیَرْمُوکِ ، وَیَوْمِ کَذَا وَیَوْمِ کَذَا ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: کِلاَکُمَا لَمْ یَشْہَدْہُ اللَّہُ ہُلْکَ عَادٍ ، وَثُمَّودَ ، وَلَمْ یُؤَامِرَہُ اللَّہُ فِیہِمَا إِذْ أَہْلَکَہُمَا ، وَمَا مِنْ قَرْیَۃٍ أَحْرَی أَنْ تَدْفَعَ عَظِیمَۃً مِنْہَا ، یَعْنِی الْکُوفَۃَ۔
(٣٤٤٥٨) حضرت ربیع بن عمیلہ فرماتے ہیں کہ کوفہ اور شام کے دو آدمیوں کا باہم مناظرہ ہوا، کوفی نے کہا کہ ہم قادسیہ کی جنگ میں شریک ہونے والے ہیں اور فلاں فلاں لڑائی لڑنے والے ہیں۔ شامی نے کہا کہ ہم نے یرموک کی لڑائی لڑی ہے اور فلاں فلاں لڑائی میں شریک ہوئے ہیں۔ حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی نے وہ وقت نہیں دیکھا جب اللہ تعالیٰ نے قوم عاد اور قوم ثمودکو ہلاک کیا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے انھیں ہلاک کیا تو ان کی ایک دوسرے پر افضلیت کو نہیں دیکھا تھا۔ کوفہ کی بستی سے بڑھ کر کوئی بستی ایسی نہیں جسے کوئی بڑی ذمہ داری سونپی جائے۔