hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34480

.

ابن أبي شيبة

34480
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۴۸۱) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ ، عَنْ مُدْرِکِ بْنِ عَوْفٍ الأَحْمَسِیِّ ، قَالَ : بَیْنَا أَنَا عِنْدَ عُمَرَ إِذْ آتَاہُ رَسُولُ النُّعْمَانِ بْنِ مُقَرِّنٍ ، فَسَأَلَہُ عُمَرُ عَنِ النَّاسِ ؟ قَالَ : فَذَکَرُوا عِنْدَ عُمَرَ مَنْ أُصِیبَ یَوْمَ نَہَاوَنْدَ ، فَقَالُوا : قُتِلَ فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ ، وَآخَرُونَ لاَ نَعْرِفُہُمْ ، فَقَالَ عُمَرُ : لَکِنَّ اللَّہَ یَعْرِفُہُمْ ، قَالُوا : وَرَجُلٌ شَرَی نَفْسَہُ ، یَعْنُونَ عَوْفَ بْنَ أَبِی حَیَّۃَ أَبَا شُبَیْلٍ الأَحْمَسِیَّ ، فَقَالَ مُدْرِکُ بْنُ عَوْفٍ : ذَاکَ وَاللہِ خَالِی یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، یَزْعُمُ النَّاسُ أَنَّہُ أَلْقَی بِیَدَیْہِ إِلَی التَّہْلُکَۃِ ، فَقَالَ عُمَرُ : کَذَبَ أُولَئِکَ ، وَلَکِنَّہُ مِنَ الَّذِینَ اشْتَرَوْا الآخِرَۃَ بِالدُّنْیَا ، قَالَ إِسْمَاعِیلُ : وَکَانَ أُصِیبَ وَہُوَ صَائِمٌ ، فَاحْتُمِلَ وَبِہِ رَمَقٌ ، فَأَبَی أَنْ یَشْرَبَ حَتَّی مَاتَ۔
(٣٤٤٨١) حضرت مدرک بن عوف احمسی کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس تھا کہ ان کے پاس حضرت نعمان بن مقرن کا قاصد آیا۔ حضرت عمر نے اس سے لوگوں کے بارے میں سوال کیا۔ اس نے نہاوند کی جنگ میں شہید ہونے والے مجاہدین کا تذکرہ کیا۔ اور بتایا کہ فلاں بن فلاں شہید ہوگئے اور کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ حضرت عمر نے فرمایا لیکن اللہ انھیں جانتا ہے۔ اس جنگ کے بعض عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک آدمی بہت بہادری سے لڑا جس کا نام عوف بن ابی حیہ ابو شبیل احمسی ہے۔ یہ سن کر مدرک بن عوف نے کہا کہ خدا کی قسم ! اے امیر المومنین وہ میرے ماموں ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں۔ انھوں نے دنیا کے بدلے آخرت کو خرید لیا۔ حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ جب وہ زخمی ہوئے تو روزہ کی حالت میں تھے۔ ان میں زندگی کی رمق باقی تھی۔ انھیں پانی پیش کیا گیا لیکن انھوں نے پینے سے انکار کردیا اور اسی حال میں انتقال کرگئے۔