hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 34536

.

ابن أبي شيبة

34536
Ibn Abi Shaybah
(۳۴۵۳۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : جَائَ بِلاَلٌ إِلَی عُمَرَ وَہُوَ بِالشَّامِ ، وَحَوْلُہُ أُمَرَائُ الأَجْنَادِ جُلُوسًا ، فَقَالَ : یَا عُمَرُ ، فَقَالَ : ہَا أَنَا ذَا عُمَرُ ، فَقَالَ لَہُ بِلاَلٌ : إِنَّک بَیْنَ ہَؤُلاَئِ وَبَیْنَ اللہِ ، وَلَیْسَ بَیْنَکَ وَبَیْنَ اللہِ أَحَدٌ ، فَانْظُرْ عَنْ یَمِیْنِکَ ، وَانْظُرْ عَنْ شِمَالِکَ ، وَانْظُرْ مِنْ بَیْنِ یَدَیْک وَمِنْ خَلْفِکَ إِنَّ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ حَوْلَک ، وَاللہِ إِنْ یَأْکُلُونَ إِلاَّ لُحُومَ الطَّیْرِ ، فَقَالَ عُمَرُ : صَدَقْتَ ، وَاللہِ لاَ أَقُومُ مِنْ مَجْلِسِی ہَذَا ، حَتَّی یَتَکَفَّلُوا لِکُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ مُدَّیْ طَعَامٍ ، وَحَظَّہُمْ مِنَ الْخَلِّ وَالزَّیْتِ فَقَالُوا : ذَاکَ إِلَیْنَا ، یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ قَدْ أَوْسَعَ اللَّہُ الرِّزْقَ ، وَأَکْثَرَ الْخَیْرَ ، قَالَ : فَنِعْمَ۔
(٣٤٥٣٧) حضرت قیس فرماتے ہیں کہ حضرت عمر شام میں تھے کہ حضرت بلال (رض) ان کے پاس آئے، اس وقت حضرت عمر کے آس پاس لشکروں کے قائدین بیٹھے تھے۔ حضرت بلال نے آواز دی اے عمر ! حضرت عمر نے فرمایا کہ عمر یہاں ہے۔ حضرت بلال نے ان سے کہا کہ آپ ان لوگوں کے اور اللہ کے درمیان ہیں اور آپ کے اور اللہ کے درمیان کوئی نہیں، آپ اپنے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں دیکھئے، جو لوگ آپ کے اردگرد بیٹھے ہیں یہ صرف پرندوں کا گوشت کھاتے ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ آپ نے سچ کہا۔ میں اپنی اس نشست سے اس وقت تک نہیں اٹھوں گا جب تک ہر مسلمان کو اس بات کا پابند نہ کردوں کہ وہ دو مد غلہ اور سرکہ اور زیتون استعمال کرے۔ لوگوں نے کہا کہ اے امیر المومنین ! کیا ہمارے لیے یہ ہوگا حالانکہ اللہ تعالیٰ نے رزق کو وسیع اور خیر کو زیادہ کردیا ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا ہاں۔