(۳۴۵۴۰) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ رُوَیْمٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَبْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: جِئْتُ عُمَرَ حِینَ قَدِمَ الشَّامَ، فَوَجَدْتہ قَائِلاً فِی خِبَائِہِ، فَانْتَظَرْتہ فِی فَیئِ الْخِبَائِ، فَسَمِعَتْہُ حِینَ تَضَوَّرَ مِنْ نَوْمِہِ ، وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی رُجُوعِی مِنْ غَزْوَۃِ سَرْغَ ، یَعْنِی حِینَ رَجَعَ مِنْ أَجْلِ الْوَبَائِ۔
(٣٤٥٤٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام آئے تو میں نے انھیں دیکھا کہ وہ اپنے خیمے میں دن کے وقت آرام فرما رہے تھے، میں نے خیمے کے سائے میں ان کا انتظار کیا۔ جب وہ بیدار ہوئے تو میں نے ان کی آواز سنی وہ کہہ رہے تھے کہ اے اللہ ! سرغ کے غزوہ سے میری واپسی کو معاف فرما۔ یعنی جب وہ وباء کی وجہ سے وہاں سے واپس آئے تھے۔