(۳۴۵۸۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ثَوْرٍ الْفَہْمِیَّ ، یَقُولُ : قَدِمَ عَلَیْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُدَیْسٍ الْبَلَوِیُّ ، وَکَانَ مِمَّنْ بَایَعَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّہَ ، وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ ذَکَرَ عُثْمَانَ ۔ قَالَ أَبُو ثَوْرٍ : فَدَخَلْنَا عَلَی عُثْمَانَ وَہُوَ مَحْصُورٌ ، فَقَالَ : إِنِّی لَرَابِعُ الإِسْلاَمِ۔
(٣٤٥٨٢) حضرت ابو ثور الفھمی (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن ابن عدیس (رض) جو بیعت رضوان میں شریک تھے ہمارے پاس تشریف لائے، اور منبر پر تشریف فرما ہوئے اور اللہ کی حمدو ثنا کی، پھر حضرت عثمان (رض) کا ذکر فرمایا : حضرت ابو ثور (رض) فرماتے ہیں کہ پھر ہم لوگ حضرت عثمان (رض) کے پاس حاضر ہوئے تو وہ اس وقت محصور تھے حضرت عثمان (رض) نے فرمایا میں چوتھے نمبر پر اسلام لانے والا ہوں۔