(۳۴۵۸۶) حَدَّثَنَا شَیْخٌ لَنَا ، قَالَ : حدَّثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، أَوْ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَیُّ النَّاسِ کَانَ أَوَّلَ إسْلاَمًا ؟ فَقَالَ : أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ :
إِذَا تَذَکَّرْت شَجْوًا مِنْ أَخِی ثِقَۃٍ
خَیْرَ الْبَرِّیَّۃِ أَتْقَاہَا وَأَعْدَلَہَا
وَالثَّانِیَ التَّالِیَ الْمَحْمُودَ مَشْہَدُہُ
فَاذْکُرْ أَخَاک أَبَا بَکْرٍ بِمَا فَعَلاَ
إِلا النَّبِیُّ وَأَوْفَاہَا بِمَا حَمَلاَ
وَأَوَّلَ النَّاسِ مِنْہُمْ صَدَّقَ الرُّسُلاَ
(حاکم ۶۴۔ ابن عساکر ۳۹)
(٣٤٥٨٦) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس (رض) سے دریافت کیا کہ سب سے پہلے کون مسلمان ہوا تھا ؟ حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا : کیا آپ نے حضرت حسان بن ثابت (رض) کے اشعار نہیں سنے۔ (ترجمہ) جب تم کسی بااعتماد بھائی کا ذکر کرنا چاہو تو حضرت ابوبکر اور ان کے کارناموں کا ذکر کرو۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد تمام مخلوق میں بہتر، متقی، عدل کرنے والے وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔ مقام و مرتبہ کے اعتبار سے دوسرے اور رسولوں کی تصدیق میں پہلے ہیں۔