(۳۴۶۱۵) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَبِی زَیْنَبَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ النَّہْدِیَّ ، یَقُولُ : کُنَّا فِی الْجَاہِلِیَّۃِ نَعْبُدُ حَجَرًا ، فَسَمِعْنَا مُنَادِیًا یُنَادِی : یَا أَہْلَ الرِّحَالِ ، إِنَّ رَبَّکُمْ قَدْ ہَلَکَ فَالْتَمِسُوا رَبًّا ، قَالَ : فَخَرَجْنَا عَلَی کُلِّ صَعْبٍ وَذَلُولٍ ، فَبَیْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ نَطْلُبُ إِذَا نَحْنُ بِمُنَادٍ یُنَادِی : إِنَّا قَدْ وَجَدْنَا رَبَّکُمْ ، أَوْ شَبَہَہُ ، قَالَ : فَجِئْنَا ، فَإِذَا حَجَرٌ ، فَنَحَرْنَا عَلَیْہِ الْحُمُرَ۔
(٣٤٦١٥) حضرت ابو عثمان النھدی فرماتے ہیں کہ ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں پتھروں کی پوجا کرتے تھے، ہم نے ایک منادی کی آواز سنی کہ اے قافلہ والو ! تمہارا رب ہلاک ہوگیا، اپنے رب کو لازم پکڑو، ہم لوگ سواری پر سوار ہو کر نکلے، ہم اسی طرح تلاش کر رہے تھے ک اچانک منادی کی آواز آئی ہم نے تمہارے رب کو پالیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ ہم اس جگہ آئے تو وہ ایک پتھر تھا تو ہم نے اس پر گدھے کو قربان کیا۔