(۳۵۱۰۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : إِنَّ أَہْلَ الْجَنَّۃِ لَیَقُولُونَ : انْطَلِقُوا بِنَا إِلَی السُّوقِ ، فَیَأْتُونَ جِبَالاً مِنَ الْمِسْکِ ، أَوْ حِبَالاً مِنْ مِسْکٍ ، أَوْ کُثْبَانًا مِنْ مِسْکٍ ، فَیَبْعَثُ اللَّہُ عَلَیْہِمْ رِیِحًا ، فَتُدْخِلُہُمْ مَنَازِلَہُمْ ، فَیَقُولُ لَہُمْ أَہْلُوہُمْ : لَقَدَ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا ، وَیَقُولُونَ لأَہْلِیہِمْ مِثْلَ ذَلِکَ۔ (بیہقی ۳۷۵)
(٣٥١٠٨) حضرت انس سے مروی ہے کہ جنتی کہیں گے کہ ہمیں بازار لے چلو، پھر وہ مشک کے پہاڑوں پر آئیں گے، یا مشک کے ٹیلوں پر آئیں گے، اللہ تعالیٰ ان پر ایک ہوا بھیجے گا، پھر وہ اپنے گھروں میں داخل ہوں گے تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے ہمارے بعد تمہارے حسن میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ جنتی بھی اپنے گھر والوں سے اسی طرح کہیں گے۔