(۳۵۱۱۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : أَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً مَنْ لَہُ أَلْفُ قَصْرٍ ، فِیہِ سَبْعُونَ أَلْفَ خَادِمٍ ، لَیْسَ مِنْہُنَّ خَادِمٌ إِلاَّ فِی یَدِہَا صَحْفَۃٌ سِوَی مَا فِی یَدِ صَاحِبِتہَا ، لاَ یَفْتَحُ بَابَہُ بِشَیْئٍ یُرِیدُہُ ، لَوْ ضَافَہُ جَمِیعُ أَہْلِ الدُّنْیَا لأَوْسَعَہُمْ۔
(٣٥١١٤) حضرت سعید بن جبیر (رض) ارشاد فرماتے ہیں کہ سب سے ادنیٰ جنتی کا مرتبہ بھی اتنا ہوگا کہ اس کے ہزار محل ہوں گے جن میں ستر ہزار خدام ہوں گے ہر خادم کے ہاتھ میں رکابی ہوگی اس رکابی کے علاوہ جو اس کے ساتھیوں کے پاس ہے، اس کا دروازہ کسی چیز کے ساتھ نہیں کھولے گا جس کا وہ ارادہ کرے گا اگر وہ سارے دنیا والوں کی مہمان نوازی بھی کرنا چاہے تو ان کیلئے اتنی کشادگی ہوگی۔