hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35115

.

ابن أبي شيبة

35115
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۱۱۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی بَنِی مَخْزُومٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، یَقُولُ : إِنَّ فِی الْجَنَّۃِ لَشَجَرَۃٌ یَسِیرُ الرَّاکِبُ فِی ظِلِّہَا مِئَۃَ عَامٍ ، وَاقَرَؤُوا إِنْ شِئْتُمْ : {وَظِلٍّ مَمْدُودٍ} ، فَبَلَغَ ذَلِکَ کَعْبًا ، فَقَالَ : صَدَقَ ، وَالَّذِی أَنْزَلَ التَّوْرَاۃَ عَلَی لِسَانِ مُوسَی ، وَالْفُرْقَانَ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَوْ أَنَّ رَجُلاً رَکِبَ حِقَّۃً ، أَوْ جَذَعَۃً ، ثُمَّ أَدَارَ بِأَصْلِ تِلْکَ الشَّجَرَۃِ ، مَا بَلَغَہَا حَتَّی یَسْقُطَ ہَرِمًا ، إِنَّ اللَّہَ غَرَسَہَا بِیَدِہِ ، وَنَفَخَ فِیہَا مِنْ رُوحِہِ ، وَإِنَّ أَفْنَانَہَا مِنْ وَرَائِ سُوَرِ الْجَنَّۃِ ، وَمَا فِی الْجَنَّۃِ نَہْرٌ إِلاَّ یَخْرُجُ مِنْ أَصْلِ تِلْکَ الشَّجَرَۃِ۔
(٣٥١١٦) حضرت ابوہریرہ (رض) نے ارشاد فرمایا : جنت میں ایک درخت ہے سوار سو سال تک اس کے سایہ میں دوڑ کر اس کی لمبائی ختم نہیں کرسکتا، اگر چاہو تو قرآن کریم کی آیت { وَظِلٍّ مَمْدُودٍ } پڑھ لو۔ حضرت کعب تک یہ بات پہنچی تو حضرت کعب نے فرمایا قسم اس خدا کی جس نے حضرت موسیٰ پر توراۃ نازل فرمائی اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان پر قرآن نازل فرمایا حضرت ابوہریرہ (رض) نے سچ کہا ہے اگر کوئی سوار اونٹ پر سوار ہو اور پھر اس درخت کی جڑوں تک پہنچنا چاہے تو نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ وہ بوڑھا ہو کر گرپڑے اللہ تعالیٰ نے اس درخت کو اپنے ہاتھوں سے بویا ہے اور اس میں اپنی روح پھونکی ہے اس درخت کے کنارے جنت کی فصیل کے پیچھے ہیں اور جنت کی تمام نہریں اس درخت کی جڑوں سے جاری ہوتی ہیں۔