(۳۵۱۲۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنِ ابْنِ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَجُلاً ، قَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی رَجُلٌ أُحِبُّ الْخَیْلَ ، فَہَلْ فِی الْجَنَّۃِ خَیْلٌ ؟ فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللہِ ، إِنْ یُدْخِلْک اللَّہُ الْجَنَّۃَ ، فَلا تَشَائُ أَنْ تَرْکَبَ فَرَساً مِنْ یَاقُوتٍ یَطِیرُ بِکَ فِی أَیِّ الْجَنَّۃِ شِئْتَ ، إِلا فَعَلْتَ ، قَالَ الْرَّجُلُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، ہَلْ فِی الْجَنَّۃِ إِبِلٌ ؟ فَقَالَ : یَا عَبْدَ اللہِ ، إِنْ یُدْخِلْکَ اللَّہُ الْجَنَّۃَ ، فَلَکَ فِیہَا مَا اشْتَہَتْ نَفْسُک وَلَذَّتْ عَیْنُک۔ (بیہقی ۳۹۵۔ احمد ۳۵۲)
(٣٥١٢٤) حضرت ابن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! مجھے گھوڑے بہت پسند ہیں کیا جنت میں گھوڑے ہوں گے ؟ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عبداللہ ! اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جنت میں داخل فرما دیا تو پھر آپ جس گھوڑے پر سوار ہونا چاہیں گے سوار ہوجائیں گے اور وہ گھوڑا یا قوت کا ہوگا جو آپ کو لے کر اڑے گا اور جس جنت میں چاہو گے وہ آپ کو لے جائے گا اس شخص نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! کیا جنت میں اونٹ ہوں گے ؟ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عبداللہ ! اللہ اگر آپ کو جنت میں داخل فرما دے تو اس میں ہر وہ چیز ہے جس کی آپ کو خواہش ہو اور جس میں آپ کی آنکھوں کی لذت ہو۔