hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35137

.

ابن أبي شيبة

35137
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۱۳۸) حَدَّثَنَا وَکِیعُ بْنُ الْجَرَّاحِ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا یَقُولُ: {وَسِیقَ الَّذِینَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ إِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا} حَتَّی إِذَا انْتَہَوْا إِلَی بَابٍ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّۃِ وَجَدُوا عِنْدَ بَابِہَا شَجَرَۃً ، یَخْرُجُ مِنْ تَحْتِ سَاقِہَا عَیْنَان ، فَیَأْتُونَ إِحْدَاہُمَا کَأَنَّمَا أُمِرُوا بِہَا فَیَتَطَہَّرُونَ مِنْہَا ، فَتَجْرِی عَلَیْہِمْ بِنَضْرَۃِ النَّعِیمِ ، قَالَ : فَلاَ تَتَغَیَّرُ أَبْشَارُہُمْ بَعْدَہَا أَبَدًا ، وَلاَ تُشَعَّثُ شُعُورُہُمْ بَعْدَہَا أَبَدًا ، کَأَنَّمَا دُہِنُوا بِالدِّہَان، قَالَ: ثُمَّ یَعْمِدُونَ إِلَی الأُخْرَی، فَیَشْرَبُونَ مِنْہَا، فَتَذْہَبُ بِمَا فِی بُطُونِہِمْ مِنْ أَذًی أَوْ قَذًی۔ وَتَتَلَقَّاہُمَ الْمَلاَئِکَۃُ ، فَیَقُولُونَ: {سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ ، فَادْخُلُوہَا خَالِدِینَ} ، قَالَ : وَیَتَلَقَّی کُلُّ غِلْمَانٍ صَاحِبَہُمْ ، یُطِیفُونَ بِہِ ، فِعْلَ الْوِلْدَانِ بِالْحَمِیمِ یَقْدَمُ مِنَ الْغَیْبَۃِ : أَبْشِرْ ، قَدْ أَعَدَّ اللَّہُ لَکَ مِنَ الْکَرَامَۃِ کَذَا ، قَالَ : وَیَسْبِقُ غِلْمَانٌ مِنْ غِلْمَانِہِ إِلَی أَزْوَاجِہِ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ ، فَیَقُولُونَ لَہُنَّ : ہَذَا فُلاَنٌ ، بِاسْمِہِ فِی الدُّنْیَا ، قَدْ أَتَاکُنَّ ، قَالَ : فَیَقُلْنَ : أَنْتُمْ رَأَیْتُمُوہُ ؟ فَیَقُولُونَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَیَسْتَخِفَّہُنَّ الْفَرَحُ ، حَتَّی یَخْرُجْنَ إِلَی أُسْکُفَّۃِ الْبَابِ۔ قَالَ : وَیَدْخُلُ الْجَنَّۃَ ، فَإِذَا نَمَارِقُ مَصْفُوفَۃٌ ، وَأَکْوَابٌ مَوْضُوعَۃٌ ، وَزَرَابِیُّ مَبْثُوثَۃٌ ، فَیَتَّکِئُ عَلَی أَرِیکَۃٍ مِنْ أَرَائِکِہِ ، قَالَ : فَیَنْظُرُ إِلَی تَأْسِیسِ بُنْیَانِہِ ، فَإِذَا ہُوَ قَدْ أُسِّسَ عَلَی جَنْدَلِ اللُّؤْلُؤِ ، بَیْنَ أَصْفَرَ ، وَأَحْمَرَ ، وَأَخْضَرَ ، وَمِنْ کُلِّ لَوْنٍ ، قَالَ : ثُمَّ یَرْفَعُ طَرَفَہُ إِلَی سَقْفِہِ ، فَلَوْلا أَنَّ اللَّہَ قَدَّرَہُ لَہُ ، لأَلَمَّ بِبَصَرَہُ أَنْ یَذْہَبَ بِالْبَرْقِ ، ثُمَّ قَرَأَ : {وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَانَا لِہَذَا ، وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ أَنْ ہَدَانَا اللَّہُ}۔ (ابونعیم ۲۸۱)
(٣٥١٣٨) حضرت علی (رض) قرآن کریم آیت { وَسِیقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ اِلَی الْجَنَّۃِ زُمَرًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ یہاں تک کہ جب جنتی جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر پہنچیں گے تو اس کے دروازے کے پاس ایک درخت پائیں گے اس کی جڑوں سے دو چشمے جاری ہوں گے وہ جنتی انہی میں سے ایک پر آئیں گے جیسا کہ ان کو حکم دیا گیا ہو اور پھر وہ اس سے طہارت حاصل کریں گے، پھر ان پر نضرۃ النعیم کا پانی چلایا جائے گا پھر اس کے بعد ان کے بدن میں تبدیلی نہ آئے گی پھر اس کے بعد پراگندہ نہ ہوں گے گویا کہ ان پر تیل یا روغن ملا ہو پھر وہ دوسرے چشمے پر آئیں گے اور اس میں سے پییں گے، اس کے پینے کی وجہ سے ان کے پیٹ کی ہر قسم کی بیماری اور تکلیف دور ہوجائے گی۔
٢۔ فرشتوں کی ان سے ملاقات ہوگی فرشتے ان سے کہیں گے { سَلاَمٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ ، فَادْخُلُوہَا خَالِدِینَ } راوی فرماتے ہیں : خوشخبری ہے تمہارے لیے اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے کرامت تیار کر رکھی ہے، پھر ان کے غلاموں میں سے کچھ غلام ان کی حوروں کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے یہ فلاں ہے (ان کے دنیا کے نام کے ساتھ پکاریں گے) تمہارے پاس آئیں گے، وہ حوریں پوچھیں گی تم نے ان کو دیکھا ہے ؟ وہ کہیں گے کہ جی ہاں، پس وہ حوریں خوشی کو ہلکا سمجھیں گی اور دروازے کی دہلیز سے نکل جائیں گی۔
٣۔ وہ جتنی جنت میں داخل ہوگا تکیے لگے ہوں گے پیالے رکھے ہوں گے، کپڑے بکھرے ہوں گے، وہ ان میں سے ایک تکیہ پر ٹیک لگائے گا، پھر وہ ان کی بنیادوں کی طرف دیکھے گا، ان کی بنیادیں زرد سرخ اور سبز رنگ کے بڑے موتیوں سے رکھی گئیں ہیں، پھر وہ چھت کی طرف دیکھے گا، اگر اللہ تعالیٰ نے اس کو قدرت نہ دی ہوتی تو اس چمک کی وجہ سے اس کی بینائی زائل ہوجاتی پھر آپ نے یہ آیت پڑھی { وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی ہَدَانَا لِہَذَا ، وَمَا کُنَّا لِنَہْتَدِیَ لَوْلاَ أَنْ ہَدَانَا اللَّہُ }۔