hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35157

.

ابن أبي شيبة

35157
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۱۵۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عِیسَی ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : إِنَّ أَدْنَی أَہْلِ الْجَنَّۃِ مَنْزِلَۃً ، رَجُلٌ لَہُ أَلْفُ قَصْرٍ ، مَا بَیْنَ کُلِّ قَصْرین مَسِیرَۃُ سَنَۃٍ ، یُرَی أَقْصَاہَا کَمَا یُرَی أَدْنَاہَا ، فِی کُلِّ قَصْرٍ مِنَ الْحُورِ الْعِینِ وَالرَّیَاحِینِ وَالْوِلْدَانِ مَا یَدْعُو بِشَیْئٍ إِلاَّ أُتِیَ بِہِ۔ (طبری ۲۹)
(٣٥١٥٨) حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ ایک ادنیٰ جنتی کا رتبہ یہ ہوگا کہ ایک شخص کے ہزار محل ہوں گے اور ہر دو محلوں کے درمیان ایک سال کا فاصلہ ہوگا وہ دیکھے اس کی انتہاء کو جیسے ان کے قریب کو دیکھے گا ہر محل میں حورعین، خوشبو دار پودے اور غلمان ہوں گے جو بھی وہ طلب کریں گے وہ ان کو پیش کردیا جائے گا۔