(۳۵۲۴۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : دَخَلْتُ الْجَنَّۃَ فَإِذَا أَنَا بِنَہَرٍ یَجْرِی ، حَافَّتَاہُ خِیَامُ اللُّؤْلُؤِ ، قَالَ : فَضَرَبْتُ بِیَدِیَ الطِّینِ فَإِذَا مِسْکٌ أَذْفَرُ ، فَقُلْتُ : یَا جِبْرِیلُ ، مَا ہَذَا ؟ قَالَ : ہَذَا الْکَوْثَرُ الَّذِی أَعْطَاک اللَّہُ۔
(٣٥٢٤٠) حضرت انس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب میں جنت میں داخل ہوا تو میں ایک بہتی ہوئی نہر پر آیا جس کے کنارے موتیوں کے تھے، میں نے اپنا ہاتھ مٹی پر مارا تو وہ تیز خوشبو والی مشک تھی، میں نے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے پوچھا یہ کیا ہے ؟ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا یہ حوض کوثر ہے جو اللہ آپ کو عطا فرمائے گا۔