(۳۵۲۴۵) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی قُدَامَۃَ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ أَرْبَعٌ : ثِنْتَانِ مِنْ ذَہَبٍ ، حِلْیَتُہُمَا وَآنِیَتُہُمَا وَمَا فِیہِمَا ، وَثِنْتَانِ مِنْ فِضَّۃٍ ، حِلْیَتُہُمَا وَآنِیَتُہُمَا وَمَا فِیہِمَا ، وَلَیْسَ بَیْنَ الْقَوْمِ وَبَیْنَ أَنْ یَنْظُرُوا إِلَی رَبِّہِمْ إِلاَّ رِدَائُ الْکِبْرِیَائِ عَلَی وَجْہِہِ۔ (بخاری ۴۸۷۸۔ مسلم ۱۶۳)
(٣٥٢٤٥) حضرت ابوبکر بن عبداللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جنت الفردوس چار ہیں دو سونے کی ہیں اس کے زیور، اس کے برتن اور جو کچھ بھی اس میں ہے وہ سونے کا ہے اور دو چاندی کے ہیں اس کے زیور، اس کے برتن اور جو کچھ بھی ہے وہ چاندی کا ہے اور نہیں ہوگا لوگوں کے درمیان اور ان کے اپنے رب کو دیکھنے کے درمیان مگر کبریائی کی چادر اس کے چہرہ پر ہوگی۔