(۳۵۲۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِی أَیُّوبَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: إِنَّ أَہْلَ النَّارِ نَادَوْا : {یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک} ، فَخَلَّی عَنْہُمْ أَرْبَعِینَ عَامًا ، ثُمَّ أَجَابَہُمْ : {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ} قَالَ: فَقَالُوا: {أَخْرِجْنَا مِنْہَا ، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ}، قَالَ: فَخَلَی عَنْہُمْ مِثْلَ الدُّنْیَا، ثُمَّ أَجَابَہُمَ: {اخْسَؤُوا فِیہَا ، وَلاَ تُکَلِّمُونَ} ، قَالَ : فَلَمْ یَنْبِس الْقَوْمُ بَعْدَ ذَلِکَ بِکَلِمَۃٍ ، إِنْ کَانَ إِلاَّ الزَّفِیرُ وَالشَّہِیقُ۔
(حاکم ۳۹۵)
(٣٥٢٥٩) حضرت عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے کہ جہنمی لوگ پکاریں گے { یَا مَالِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّک } چالیس سال تک ان کو جواب نہ دیا جائے گا پھر ان کو جواب دیا جائے گا کہ {إِنَّکُمْ مَاکِثُونَ } پھر جہنمی کہیں گے { أَخْرِجْنَا مِنْہَا ، فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ } پھر ان کو دنیا کی عمر کی بقدر جواب نہ دیا جائے گا اور پھر ان کو کہا جائے گا { اخْسَؤُوا فِیہَا ، وَلاَ تُکَلِّمُون } پھر اس کے بعد ان کے منہ سے سوائے چیخ و پکار کے کوئی اور کلمہ نہ نکلے گا۔