hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35276

.

ابن أبي شيبة

35276
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۲۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عَوْن بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عتْبَۃَ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: اخْتَصَمَتِ النَّارُ وَالْجَنَّۃُ، فَقَالَتِ النَّارُ: فِیَّ الْمُتَکَبِّرُونَ، وَأَصْحَابُ الأَمْوَالِ ، وَالأَشْرَافُ ، وَقَالَتِ الْجَنَّۃُ : مَا لِی لاَ یَدْخُلُنِی إِلاَّ الضُّعَفَائُ وَالْمَسَاکِینُ ؟ فَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی لِلْجَنَّۃِ : أَنْتِ رَحْمَتِی أُدْخِلُکِ مَنْ شِئْتُ ، وَقَالَ لِلنَّارِ : أَنْتِ عَذَابِی أُعَذِّبُ بِکِ مَنْ شِئْتُ ، وَکِلاَکُمَا سَأَمْلأُ۔
(٣٥٢٧٧) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ : جنت وجہنم کا آپس میں مخاصمہ ہوا، جہنم نے کہا مجھ میں متکبرین مالدار اور عزت دار لوگ ہیں جنت نے کہا مجھ میں صرف ضعفاء اور مساکین داخل ہوں گے اللہ تعالیٰ نے جنت سے فرمایا : تو میری رحمت کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تجھ میں داخل کروں گے اور جہنم سے فرمایا : تو میرے عذاب کی جگہ ہے جس کو چاہوں گا تیرے ذریعہ عذاب دوں گا اور تم دونوں کو بھر دوں گا۔