(۳۵۲۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِنَّ لِجَہَنَّمَ جِبَابًا ، فِیہَا حَیَّاتٌ أَمْثَالَ أَعْنَاقِ الْبُخْتِ ، وَعَقَارِبَ کَالْبِغَالِ الدُّلْمِ ، قَالَ : فَیَہْرُبُ أَہْل جَہَنَّمُ إِلَی تِلْکَ الْجِبَاب : قَالَ : فَتَأْخُذ تِلْکَ الْحَیَّاتُ وَالْعَقَارِبُ بِشِفَاہِہِمْ فَتَنْشِطُ مَا بَیْنَ الشَّفْرِ إِلَی الظُّفْرِ ، قَالَ : فَمَا یُنَجِّیہِم إِلاَ ہَرَبٌ إِلَی النَّارِ۔ (ابو نعیم ۲۹۰)
(٣٥٢٧٩) حضرت مجاہد سے مروی ہے کہ جہنم میں کچھ گڑھے ہیں جن میں بختی اونٹوں کے برابر سانپ ہیں اور سیاہ خچروں کی طرح بچھ وہیں جہنمی بھاگ کر ان گڑھوں کی طرف جائیں گے تو وہ سانپ اور بچھو ان کو ان کے منہ سے پکڑ لیں گے۔ پس ان کو اس سے نجات نہ ملے گی سوائے آگ کی طرف بھاگ کر جانے کے۔