hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35285

.

ابن أبي شيبة

35285
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۲۸۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی إِبْرَاہِیمَ ، عَن أَبِی نَضْرَۃ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ، یَقُولُ : إِنَّا یَوْمًا عِنْدَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَأَیْنَاہُ کَئِیبًا ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : یَا رَسُولَ اللہِ ، بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی ، مَا لِی أَرَاک ہَکَذَا ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : سَمِعْتُ ہَدَّۃً لَمْ أَسْمَعْ مِثْلَہَا ، فَأَتَانِی جِبْرِیلُ ، فَسَأَلْتُہُ عَنْہَا ؟ فَقَالَ : ہَذَا صَخْرٌ قُذِفَ بِہِ فِی النَّارِ مُنْذُ سَبْعِینَ خَرِیفًا ، فَالْیَوْمَ اسْتَقَرَّ قَرَارُہُ ، فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : وَالَّذِی ذَہَبَ بِنَفْسِ نَبِیِّنَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مَا رَأَیْتُہُ ضَاحِکًا بَعْدَ ذَلِکَ الْیَوْمِ حَتَّی وَارَاہُ التُّرَابُ۔
(٣٥٢٨٦) حضرت ابو سعید خدری ارشاد فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غم گین پایا تو کچھ حضرات نے عرض کیا اے اللہ کے رسول 5! میرے ماں باپ آپ پر قربان، میں آپ کو ایسا کیوں دیکھ رہا ہوں ؟ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے ایک آواز سنی اس جیسی آواز پہلے نہ سنی تھی۔ میں نے حضرت جبرائیل سے دریافت کیا یہ کیا ہے ؟ حضرت جبرائیل (علیہ السلام) نے فرمایا : ستر سال پہلے جہنم کی گہرائی میں ایک پتھر پھینکا گیا تھا آج وہ اس کی گہرائی میں پہنچا ہے، حضرت ابو سعید خدری (رض) نے ارشاد فرمایا : قسم ہے اس ذات کی جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وفات دی، میں نے اس دن کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہنستے ہوئے نہ دیکھا یہاں تک کہ آپ دنیا سے تشریف لے گئے۔