(۳۵۳۰۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَیْسٍ ؛ أَنَّہُ بَلَغَہُ أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِکَعْبٍ : یَا کَعْبُ ، خَوِّفْنَا ، قَالَ : نَعَمْ ، یَجْمَعُ اللَّہُ الْخَلاَئِقَ فِی صَعِیدٍ وَاحِدٍ یَنْفُذُہُمَ الْبَصَرُ ، وَیَسْمَعُہُمَ الدَّاعِی ، وَیُجَائُ بِجَہَنَّمَ ، فَلَہَا یَوْمَئِذٍ ثَلاَثُ زَفَرَاتٍ ، فَأَوَّلُ زَفْرَۃٍ : لاَ تَبْقَی دَمْعَۃٌ فِی عَیْنٍ إِلاَّ سَالَتْ حَتَّی یَنْسَکِبَ الدَّمُ ، وَأَمَّا الثَّانِیَۃُ : فَلاَ یَبْقَی أَحَدٌ إِلاَّ جَثَا لِرُکْبَتَیْہِ یُنَادِی : رَبِّ نَفْسِی نَفْسِی ، حَتَّی خَلِیلَہُ إِبْرَاہِیمَ ، وَأَمَّا الثَّالِثَۃُ : فَلَوْ کَانَ لَکَ یَا عُمَرُ عَمَلُ سَبْعِینَ نَبِیًّا لأَشْفَقْتَ ، حَتَّی تَعْلَمَ مِنْ أَیِّ الْفَرِیقَیْنِ تَکُونُ۔
(٣٥٣٠١) حضرت عمر (رض) نے حضرت کعب سے فرمایا اے کعب آپ نے ہمیں خوف زدہ کردیا حضرت کعب نے فرمایا جی ہاں، اللہ تعالیٰ تمام مخلوق ایک زمین پر جمع فرمائے گا اس دن جہنم تین سانسیں لے گی پہلی سانس کے بعد کسی آنکھ میں آنسو باقی نہ بچے گا یہاں تک کہ خون بہنے لگے گا دوسری مرتبہ میں تمام انسان گھٹنوں کے بل جھک کر عرض کریں گے یا رب نفسی نفسی یہاں تک کہ اللہ کے خلیل حضرت ابراہیم (علیہ السلام) بھی اور تیسری مرتبہ میں اے عمر ! اگر تیرے پاس ستر انبیاء کا عمل بھی ہو تو پھر بھی تجھے خوف ہوگا یہاں تک کہ تو جان لے کہ تو کس فریق میں سے ہے۔