(۳۵۳۳۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : بَعَثَ مُوسَی ، وَہَارُونُ ابْنَیْ ہَارُونَ بِقُرْبَانٍ یُقَرِّبَانِہِ ، فَقَالاَ : أَکَلَتْہُ النَّارُ ، وَکَذبَا ، فَأَرْسَلَ اللَّہُ عَلَیْہِمَا نَارًا فَأَکَلَتْہُمَا ، فَأَوْحَی اللَّہُ إِلَیْہِمَا : ہَکَذَا أَفْعَلُ بِأَوْلِیَائِی ، فَکَیْفَ بِأَعْدَائِی ؟۔
(٣٥٣٣٠) حضرت سعید بن جبیر (رض) سے مروی ہے کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور حضرت ہارون (علیہ السلام) نے حضرت ہارون کے دو بیٹوں کو قربانی کیلئے بھیجا انھوں نے آ کر جھوٹ بولا کہ اس کو آگ کھا گئی ہے اللہ تعالیٰ نے ان دونوں پر آگ نازل فرمائی جس نے ان دونوں کو جلا دیا اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کی طرف وحی فرمائی اور فرمایا میں اپنے اولیاء کے ساتھ ایسا کرتا ہوں تو اپنے دشمنوں کے ساتھ کیسا معاملہ کروں گا ؟ !