(۳۵۳۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لَمَّا أُرِیَ إِبْرَاہِیمُ مَلَکُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، رَأَی عَبْدًا عَلَی فَاحِشَۃٍ ، فَدَعَا عَلَیْہِ ، فَہَلَکَ ، ثُمَّ رَأَی آخَرَ فَدَعَا عَلَیْہِ ، فَہَلَکَ ، ثُمَّ رَأَی آخَرَ فَدَعَا عَلَیْہِ ، فَہَلَکَ ، فَقَالَ اللَّہُ : أَنْزِلُوا عَبْدِی ، لاَ یُہْلَک عِبَادِی۔
(٣٥٣٤٣) حضرت سلمان سے مروی ہے کہ جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو زمین و آسمان کے پوشیدہ (عجائبات) راز دکھلائے گئے، تو آپ نے دیکھا کہ ایک شخص خاتون سے زنا کررہا ہے آپ نے اس کیلئے بد دعا کی تو وہ ہلاک ہوگیا پھر ایک اور کو دیکھا اس کیلئے بددعا فرمائی وہ بھی ہلاک ہوگیا پھر ایک تیسرے کو دیکھا اس کیلئے بد دعا فرمائی وہ بھی ہلاک ہوگیا اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا میرے بندے کو نیچے لے چلو میرے بندوں کو ہلاک نہ کیا جائے۔