(۳۵۳۴۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللَّہَ خَلَقَ یَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ مِئَۃَ رَحْمَۃٍ ، فَجَعَلَ فِی الأَرْضِ مِنْہَا رَحْمَۃً ، فَبِہَا تَعْطِفُ الْوَالِدَۃُ عَلَی وَلَدِہَا ، وَالْبَہَائِمُ بَعْضُہَا عَلَی بَعْضٍ ، وَأَخَّرَ تِسْعًا وَتِسْعِینَ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، فَإِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ أَکْمَلَہَا بِہَذِہِ الرَّحْمَۃِ مِئَۃَ رَحْمَۃٍ۔ (ابن ماجہ ۴۲۹۴۔ احمد ۵۵)
(٣٥٣٤٨) حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس دن اللہ نے زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اس دن سو رحمتیں پیدا فرمائیں ان میں سے ایک رحمت زمین میں رکھ دی اسی وجہ سے والدہ اپنی اولاد پر رحم کرتی ہے اور بعض جانور بعض پر رحم کرتے ہیں جب قیامت کا دن آئے گا اللہ تعالیٰ مکمل فرما دے گا اس رحمت کے ساتھ سو رحمتوں کو۔