(۳۵۳۵۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : لَمَّا رَأَتِ الْمَلاَئِکَۃُ بَنِی آدَمَ ، وَمَا یُذْنِبُونَ ، قَالُوا : یَا رَبِّ یُذْنِبُونَ ، قَالَ : لَوْ کُنْتُمْ مِثْلَہُمْ فَعَلْتُمْ کَمَا یَفْعَلُونَ ، فَاخْتَارُوا مِنْکُمْ مَلَکَیْنِ ، قَالَ : فَاخْتَارُوا ہَارُوتَ وَمَارُوتَ ، فَقَالَ لَہُمَا تَبَارَکَ وَتَعَالَی : إِنَّ بَیْنِی وَبَیْنَ النَّاسِ رَسُولاً ، وَلَیْسَ بَیْنِی وَبَیْنَکُمَا أَحَدٌ ، لاَ تُشْرِکَا بِی شَیْئًا ، وَلاَ تَسْرِقَا ، وَلاَ تَزْنِیَا ، قَالَ عَبْدُ اللہِ : قَالَ کَعْبٌ: فَمَا اسْتَکْمَلاَ ذَلِکَ الْیَوْمَ حَتَّی وَقَعَا فِیمَا حُرِّمَ عَلَیْہِمَا۔ (احمد ۱۳۴۔ ابن حبان ۶۱۸۶)
(٣٥٣٥٥) حضرت کعب سے مروی ہے کہ جب ملائکہ نے انسانوں کے گناہوں کو دیکھا تو عرض کیا اے اللہ ! وہ گناہ کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اگر تم ان کی طرح ہوتے تو وہی کرتے جو وہ کر رہے ہیں پس تم اپنے درمیان میں سے دو فرشتوں کو منتخب کرلو، انھوں نے ہاروت اور ماروت کو منتخب کرلیا اللہ تعالیٰ نے ان دونوں فرشتوں سے فرمایا : تم میرے اور لوگوں کے درمیان پیغامبر ہو، میرے اور تمہارے درمیان کوئی نہیں ہے میرے ساتھ کسی کو شریک مت کرنا، چوری مت کرنا، زنا مت کرنا حضرت عبداللہ نے فرمایا : حضرت کعب نے ارشاد فرمایا پس انھوں نے اس عہد کو پورا نہیں کیا یہاں تک کہ جو ان پر حرام کیا گیا تھا اس میں پڑگئے۔