hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35363

.

ابن أبي شيبة

35363
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی رَافِعٍ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ قَرْیَۃٍ یَزُورُ أَخًا لَہُ فِی قَرْیَۃٍ أُخْرَی ، قَالَ: فَأَرْصَدَ اللَّہُ لَہُ مَلَکًا ، فَجَلَسَ عَلَی طَرِیقِہِ ، فَقَالَ : أَیْنَ تُرِیدُ ؟ فَقَالَ : أُرِیدُ أَخًا لِی أَزُورُہُ فِی اللہِ فِی ہَذِہِ الْقَرْیَۃِ ، فَقَالَ : ہَلْ لَہُ عَلَیْک مِنْ نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا؟ قَالَ: لاَ، وَلَکِنِّی أَحْبَبْتُہُ فِی اللہِ ، قَالَ: فَإِنِّی رَسُولُ رَبِّکَ إِلَیْک ، إِنَّہُ قَدْ أَحَبَّک فِیمَا أَحْبَبْتَہُ فِیہِ۔ (بخاری ۳۵۰۔ مسلم ۳۸)
(٣٥٣٦٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک شخص اپنی بستی سے دوسری بستی میں اپنے بھائی کی زیارت کی نیت سے نکلا اللہ نے اس کیلئے ایک فرشتہ راستہ میں بٹھا دیا، فرشتہ نے اس سے پوچھا کہ کہاں کا ارادہ ہے ؟ اس شخص نے کہا کہ میرا ایک بھائی ہے اللہ کیلئے اس سے ملنے کیلئے اس بستی میں جا رہا ہوں فرشتہ نے کہا کہ کیا اس کے پاس تیری کوئی نعمت ہے جس کی وہ حفاظت کررہا ہو ؟ اس شخص نے عرض کیا کہ نہیں بلکہ مجھے اس سے اللہ تعالیٰ کیلئے محبت ہے، فرشتہ نے کہا تو سن میں اللہ کا فرشتہ اور قاصد ہوں تیرے پاس آیا ہوں بیشک اللہ پاک آپ سے محبت فرماتے ہیں اس محبت کی وجہ سے جو تم اپنے بھائی سے اس کیلئے کرتے ہو۔